پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قاتل لشکر جھنگوی کے عناصر داعش کی صفوں میں شامل ہورہے ہیں
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان کے ایک سینئرسیاستدان نے انکشاف کیا ہےکہ ملک میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے عناصر شام وعراق میں داعش کے صفوں میں شامل ہوکر اس گروہ سے بھار ی رقم وصول کررہے ہیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کےسینئرلیڈر’’’’ناھد خان ‘‘نے ایف این اے نیوزپورٹل کے ساتھ مختصر انٹرویو میں کہاکہ ملک میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے عناصر شام وعراق میں داعش کے صفوں میں شامل ہوکر اس گروہ سے بھار ی رقم وصول کررہے ہیں ۔
انہوں نےکہا کہ لشکر جھنگوی کے دہشتگرد داعش کی طرح سخت اورظالم ہے اورانہیں شام ،عراق اورافغانستان روانہ کیا جارہاہے۔ جماعت الاحرار ،پاکستانی طالبان ،جنداللہ اورلشکر جھنگوی مختلف ریاستوں بالخصوص جہاں داعش سرگرم ہے اپنے دہشتگرد بھیجنے میں ایک دوسرے کےساتھ تعاون کررہے ہیں ۔
ناھد خان نےکہا کہ شام میں سرگرم تکفیری دہشتگردگروہوں کو حاصل ہونی والی بھاری مالی امداد کے نتیجے میں اکثر پاکستانی ملیشیا اس ملک میں سرگرم دہشتگردگروہوں میں شامل ہونے کو ترجیح دیتے ہیں، قابل ذکر ہےکہ پاکستانی سیکورٹی حکام نے 2014 ءمیں انکشاف کیاتھاکہ داعش نے کالعدم دہشتگردگروہ لشکرجھنگوی سے رابطہ کیاتھا ۔
پاکستان میں ایک سرگرم تکفیری دہشتگردگروہ نے یہ انکشاف کیاتھاکہ لشکر جھنگوی کی اعلیٰ قیادت نے ریاض کا دورہ کرکے سعودی عراق سرحد پر ایک نامعلوم جگہ پر داعش کے لیڈران سے ملاقات کی تھی، اس دہشتگرد تنظیم نے انکشاف کیاتھاکہ سعودی عرب میں یہ ملاقات سال 2013 ءمیں انجام پائی، واضح رہے کہ سال 2014 ءمیں پاکستانی میڈیا نے یہ انکشاف کیاتھاکہ داعش نے پاکستان کے اندر10 سے 12 ہزار جنگجوؤں کو بھرتی کیا۔