ہنگو، کومبنگ آپریشن کے دوران تکفیری دہشتگردوں کے چھ سہولت کار گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کے 6 سہولت کاروں کو بھاری اسلحے سمیت گرفتارکر لیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق ہنگو کے علاقے ٹل سے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکرِ جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دس تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی جبکہ آج سیکیورٹی اداروں نے گرفتار تکفیری دہشتگردوں کی اطلاع پر ہنگو ہی میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئےتکفیری دہشتگردوں کے چھ سہولتکاروں کو گرفتار کیا ہے۔تکفیری دہشت گردوں کے ان سہولتکاروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہنگو کے علاقے ٹل میں سکیورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی لی۔ کومبنگ آپریشن کے دوران تکفیری دہشتگردوں کے چھ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسلحے اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔