وکلاء کیجانب سے سانحہ کوئٹہ میں ملوث مشکوک شخص کی تصویر جاری کر دی گئی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وکلاء کی جانب سے سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کے مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کردی گئی ہے۔
زرائع کے مطابق وکلاء کی جانب سے سول اسپتال میں ہونے والے دھماکے کے خلاف جاری احتجاجی ریلی کے دوران وکلاء رہنماؤں کی جانب سے سانحہ میں ملوث مبینہ تکفیری خودکش حملہ آورکی تصویر جاری کردی ہے، تصویر میں مبینہ دہشتگرد کالا کوٹ پہنے وکلاء کے درمیان دکھائی دے رہا ہے۔ اس موقع پر وکیل رہنما علی ظفرخان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک شخص وکلاء کے درمیان بیٹھا اور وکلاء کے قریب چہل قدمی کرتانظر آرہا ہے، جس کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی ہے، ہم نے اپنے ساتھیوں سے بھی پوچھا ہے لیکن کوئی بھی وکیل اسے پہچان نہیں پا رہا ہے۔ علی ظفر ایڈووکیٹ کا مزید کہنا ہے کہ مشکوک شخص نہ تو رجسٹرڈ وکیل ہے، اور نہ ہی کسی وکلاء تنظیم کا رکن ہے اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ ممکنہ خودکش حملہ آور یہی شخص ہو سکتا ہے۔
واضح رہے 8 اگست کو تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکےبلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال کاسی کو شھید کردیا تھا، جب میت کو اسپتال سے لینے کے لئے وکلاء کی کثیر تعداد سول اسپتال پہنچی تھی کہ عین اسی وقت خودکش دھماکہ کردیا گیا تھا، جس میں 80 سے زائد افراد شھید اور 150 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔