Uncategorized

پنجاب بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے بااثر سہولت کاروں کیخلاف کاروائی پر زور

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور: سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق فوج کی سکیورٹی ایجنسیاں جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے بااثر سہولت کاروں کے خلاف گھیرا کرنا چاہتی ہیں سکیورٹی ایجنسیاں چاہتی ہیں ایسی کارروائیاں صوبے کے دیگر حصوں میں بھی کی جائیں .جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے بااثر سہولت کاروں کے خلاف خصوصی کومبنگ آپریشن محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ تکفیری دہشتگردوں دہشت گردی کی وجوہات کو کچلنے کیلئے سنٹرل اور شمالی پنجاب میں بھی ایسے آپریشنز کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق غلام رسول مزاری عرف چھوٹو نے دوران حراست دہشت گردوں کے چند اہم سہولت کاروں اور کالعدم تنظیموں کے ساتھ منظم جرائم کے بارے میں فوج کی سکیورٹی ایجنسیوں کو بتایا ہے چھوٹو کی طرح گینگز جرائم کیلئے کالعدم تنظیموں کو مدد دیتے ہیں، فوج کی ایجنسیاں چاہتی ہیں کہ سویلین فورسز کو ٹاسک دیا جائے اور کسی رکاوٹ کی صورت میں وہ خود کارروائیوں میں حصہ لیں، سکیورٹی حکام نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے درمیان 4 صوبوں میں رابطے توڑنے کیلئے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ضرور ختم کرنا چاہیے فوجی سکیورٹی ایجنسیوں نے سویلین ایجنسیوں کو جنوبی پنجاب میں دیگر 3 صوبوں کے ساتھ ملنے والے بارڈرز پر توجہ مرکوز کرنے پرزور دیا ہے۔

تازہ ترین خفیہ رپورٹس کے مطابق بلوچستان لبریشن آرمی (حربیار مری) نے پاور ٹرانسمیشن لائن، گیس لائن اور دیگر حکومتی انفراسٹرکچر کو اڑانے کی منصوبہ بندی کی لشکر جھنگوی کے سلیپر سیلز کو جنوبی پنجاب میں بھی حمایت حاصل ہے اور وہ دہشت گردی کر سکتے ہیں لشکر جھنگوی کی ضلع بہاولپور میں مضبوط جڑیں ہیں جبکہ مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، لیہ اور رحیم یار خان میں بھی اثر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button