Uncategorized

شیعہ علماء کونسل, الطاف حسین کے خلاف میدان میں آگئی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی اور نائب صدر محمد یعقوب شہباز نے کراچی میں ہونے والی پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو یہ حق نہیں دیں گے کہ وہ مملکت خداداد پا کستان کی مخالفت میں کوئی بیان یا نعرہ لگائے، ہمارے آباو اجداد نے اس ملک کے قیام میں عظیم قربانیاں دی ہیں جس کی بدولت آج ہم اپنے ملک میں آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

زر ئع کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ،متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر اور نعروں پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے میںشیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ اس ملک کی جدوجہد میں کسی خاص جماعت یا گروہ نے قربانیاں نہیں دیں بلکہ ہزاروں مسلمانوں کا خون اس کی بنیادوں میں شامل ہے، حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ سنجیدگی سے ان بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے آئینی اور قانونی چارہ جوئی کرے اور اپنے سیاسی مقاصد کو بالائے طاق رکھے یہ ملک بیس کروڑ عوام کا ہے اور ابھی ہم میں اتنی طاقت ہے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کر سکیں، حکومت کو چاہیئے کہ ملک کی توہین کرنے والوں کے خلاف جو بھی اقدامات اٹھائے جائیں اُس سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گزشتہ کئی سالوں سے اس ملک میں دہشت گردی کا شکار رہے ہیں، اس ملک میں ہزاروں ڈاکٹرز، وکلاء، انجنیئرز اور پروفیسرز کے جنازے اٹھانے کے باوجود ہم نے اپنے پیاروں کے جنازوں پر کھڑے ہوکر یہی کہا کہ یہ ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے، کسی بھی صورت میں سیاسی و تکفیری دہشت گردوں کو اُن کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم نے ہمیشہ ملک کے استحکام، ملک کی ترقی بہتری اور ملک سے فرقہ واریت کو ختم کرنے کے لئے طویل جدوجہد کی ہے، لہذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کے خلاف بیان دینے والے ملک دشمن عناصراور ملک میں تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو ملک میں جائے پناہ نہیں دی جائے یہ ملک ہم نے بنایا تھا اور ہم اس کے وارث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button