Uncategorized

سی ٹی ڈی کا گجرات میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ پر چھاپہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) محکمہ انسداد دہشت گردی نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے چار ساتھی قریبی جنگل میں چھپ گئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے چار ساتھی قریبی جنگل میں چھپ گئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پانچ ڈاکو کھاریاں کے علاقے رکھ پبی سرکار میں چھپے ہوئے تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ پولیس ٹیم نے انھیں ہھتیارڈالنے کا حکم دیا تو انھوں نے فائرنگ کر دی ،جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ چار قریبی جنگل میں چھپ گئے۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہ سے 2 دستی بم اور اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button