Uncategorized

حکومت مدارس کے حوالے سے قانون سازی سے قبل پانچوں وفاق کو اعتماد میں لے، نیاز نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کی قانون سازی سے پہلے اتحاد تنظیمات مدارس کو اعتماد میں لیا جائے، جس میں پانچوں وفاق المدارس کی نمائندگی ہے۔

زرائع کے مطابق لاہور میں علما کے وفود سے گفتگو میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وزیر تعلیم بلیغ الرحمان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اتحاد تنظیمات مدارس کے رہنماوں کی ملاقات میں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ مدارس سے متعلق کسی قسم کی قانون سازی سے پہلے انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانچوں وفاق المدارس کو اعتماد میں لئے بغیر کی گئی کسی قسم کی قانون سازی غیر موثر ہوگی، اس حوالے سے سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور زبردستی کسی فیصلے کو ٹھونسنے کی جرات نہ کرے، اس سے حالات خراب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقات نے نیشنل ایکشن پلان کو نہ صرف قبول کیا تھا بلکہ اس کی حمایت بھی کی تھی، مگر افسوسناک بات ہے کہ اسے دہشتگردوں کیخلاف استعمال کرنے کی بجائے، اسلامی مراکز، مدارس، مساجد اور امام بارگاہوں کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے، مساجد میں لاوڈ سپیکر پر درودوسلام پڑھنے اور مجالس عزا کروانے پر ایف آئی آرز درج کی جاتی ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button