پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے استقبال اور جلسہ کے انتظامات مکمل

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے استقبال اور کوٹلی امام حسینؑ میں ہونے والے جلسہ عام کے انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ضلعی شوریٰ کے رکن شھید سید شاہد شیرازی کے چہلم اور دیگر شہدائے ڈیرہ اسمٰعیل خان کی برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام کوٹلی امام حسینؑ میں بڑے عوامی اجتماع کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی، شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرزند سید علی حسین الحسینی خصوصی شرکت کررہے ہیں۔ جلسہ کا آغاز بعد از نماز جمعہ ہوگا، جو کہ مغربین تک جاری رہیگا۔ کوٹلی امام حسین (ع) میں اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اجتماع میں بڑے پیمانے پر عوامی شرکت متوقع ہے، جبکہ جا بجا قائد وحدت کو سرزمین شہداء پر خوش آمدید کے خیر مقدمی بینرز اور پینافلیکس آویزاں ہیں۔ ہفتہ کے روز علامہ راجا ناصر عباس جعفری پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button