Uncategorized

سندھ رینجرز کی سفاک تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے عوام سے مدد کی اپیل

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)رینجرز حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی میں سرگرم سفاک تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کے سلسلے میں سندھ رینجتز کی مدد کریں ،تاکہ کراچی سمیت پورے ملک کو ان سفاک تکفیری دہشتگردوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔

زرائع کے مطابق سندھ رینجرز کے ترجمان کرنل طاہر نے رینجرز ہیڈکوارٹر میںپریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے مفرور تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ ترجمان رینجرز کاکہنا ہے کہ ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفئرئ دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی العالمی کے مفرور دہشتگردوں میں صفدر عرف یوسف خراسانی اور اسکے ساتھی دہشتگرد شامل ہیں۔کرنل طاہر نے مزید کہا کہ مفرور تکفیری دہشتگرد سید صفدر عرف یوسف خراسانی سفاک تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی العالمی کا سربراہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفاک تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرانے والے کو پچاس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور مطلوبہ تکفیری دہشتگردوں کا پتہ دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button