پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، سیدعلیاں پہنچ گئے، سی آر بی سی چوک پر استقبال کی تیاریاں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری اپنے دو روزہ خصوصی دورہ پر ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں داخل ہوچکے ہیں۔ سیدعلیاں کے مقام پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

زرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ڈیرہ اسمٰعیل خان آمد کے موقع پر مقامی جوان انتہائی پرجوش ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک موٹرسائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا، جو کہ امام بارگاہ یلہ شاہ سے برآمد ہوکر ڈیرہ سٹی کے مختلف علاقوں سے گزر کر امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کا مقصد شہریوں میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عدم تعاون کے باوجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سینکڑوں نوجوان بوقت دو بجے سی آر بی سی چوک پر علامہ راجا ناصر عباس کا موٹر سائیکل ریلی کی صورت میں استقبال کریں گے اور جلوس کی صورت میں پنڈال تک تشریف لائینگے۔

جلسہ گاہ کے پنڈال میں انتظامات تیزی سے جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے حوالے سے عدم تعاون کا سامنا ہے، یہی وجہ ہے کہ جلسہ گاہ کے پنڈال کے باہر صفائی کی ناقص صورتحال ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑا رہی ہے۔ واضح رہے کہ شہید سید شاہد عباس شیرازی ایڈووکیٹ کے چہلم اور شہدائے ڈیرہ (سول ہسپتال بم دھماکہ) کی برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ کے زیراہتمام مجلس و جلسہ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس کا آغاز بعد از نماز جمعہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button