مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد کا دورہ میانوالی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنمائوں سید عدیل عباس زیدی اور علی رضا طوری نے میانوالی کا تنظیمی دورہ کیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل الطاف حسین خان اور دیگر رہنماوں سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔
زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنماء سید عدیل عباس زیدی دورہ میانوالی کے دوران تنظیمی عہدیداران و کارکنان سے ساتھ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 87 روز تک بھوک ہڑتال کرکے نہ صرف ملت جعفریہ پاکستان کے حقوق اور حیثیت کو منوایا بلکہ ان کی یہ قربانی ملت میں بیداری کا پیش خیمہ ثابت ہورہی ہے، بیداری کا یہ سلسلہ آگے بڑھتا جارہا ہے، اور انشاء اللہ جلد میانوالی سمیت جنوبی پنجاب بھر میں مجلس وحدت مسلمین ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی۔ اس موقع پر علی رضا طوری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تنظیمی مسئولین کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، قائد وحدت کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، انشاء اللہ تعالیٰ ہم ملت تشیع کے حقوق منوانے اور حاصل کرنے میں جلد کامیاب ہونگے، ان ظالم حکمرانوں کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوگی۔