ڈیرہ اسمٰعیل خان، پاک فوج اور پولیس کا سینٹرل جیل میں مشترکہ آپریشن
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے سنٹرل جیل کا ہنگامی طور پر سرچ آپریشن کیا ہے۔ جس میں قیدیوں کے سامان سے کسی ہتھیار وغیرہ کی تو برآمدگی نہیں ہوئی، البتہ بعض قیدیوں سے معمولی مقدار میں منشیات ملی۔
زرائع کے مطابق اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر محمد عاطف منشاء کی خصوصی ہدایت پر پاک فوج اور جیل عملہ نے سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں اچانک سرچ آپریشن کیا، اس موقع پر سپرٹینڈنٹ جیل ڈیرہ بن یامین خان میانخیل بھی موجود تھے۔ سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں و حوالاتیوں کو بارکوں سے باہر نکال کر ان کا سامان باہر نکالا گیا سامان، جنگلوں، فرشوں اور سیڑیاں لگا کر چھتوں کی بھی تلاشی لی گئی۔ یہ آپریشن صبح ساڑھے 6 بجے سے 11 بجے دن تک جاری رہا، آپریشن کے دوران کوئی ممنوعہ سامان برآمد نہیں ہوا۔ آپریشن کے بعد بعض قیدیوں کے جیل میں ٹھکانے تبدیل کردیئے گئے ہیں۔