حکومت اور ریاستی ادارے ملک دشمنوں کے عزائم ناکام بنادیں، مولانا حسین مسعودی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) طویل عرصے سے اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں یہاں بے یقینی کی صورتحال پیدا کئے ہوئے ہیں۔ حکومت اور ریاستی ادارے عوام کے ساتھ مل کر دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا محمد حسین مسعودی نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کیا۔علامہ حسین مسعودی کا کہنا تھا کہ ہمیں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر وہ اقدامات کرنے ہونگے جن سے ملکی وقار بلند ہو اور شہری امن و سکون کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں، ملک میں ہر طرف خوشحالی اور عوام آزاد زندگی گزاریں، تعمیر و ترقی کیلئے کام ہو اور ملک دشمنوں کی سرکوبی ہو تاکہ ملک کو امن کا گہوارا بنایا جاسکے۔ انہوں نے عوام کے تمام طبقات سے بھی کہا کہ وہ اتحاد و یکجہتی، ہم آہنگی، امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کام کریں تاکہ ملک میں امن قائم ہو۔