ضیائی اسٹیبلشمنٹ کے پالے ہوئے تکفیری دہشتگرد ہی پاکستان کے دشمن ہیں، علامہ سید علی انورجعفری
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان بنانے میں ہمارے آباو اجداد نے جانی و مالی قربانیاں دیں،اور آج پاکستان بچانے کے لئے بھی ہم اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں،ضیاءالحق کے دور میں پالے تکفیری دہشت گردوں نے اس وطن کی خوبصورت گلشن کو تباہ کر کے رکھ دیا ہماری نسل کشی انہوں نے کی جن کو ضیاءکی اسٹبلشمنٹ نے طاقت ور کیا،یہ گروہ وہی پاکستان کے دشمن ہیںجن کا بیس کیمپ انڈیا میں ہے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنما علامہ سید علی انور جعفری نے وحدت ہاؤس کراچی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ علی انور جعفری نے کہا کہ حکمران اور ریاستی ادارے اگر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے تو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں،نیشنل ایکشن پلان کو مذاق بنایا جارہا ہے،اور اس نیشنل ایکشن پلان کو تکفیری دہشت گردوں کے بجائے مظلوموں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سن لیں ملت تشیع اب کسی بھی ظلم زیادتی کو برداشت نہیں کریں گے اور ہم اپنے حقوق کی دفاع کے ہر وہ آئینی و قانونی راستہ اپنائیں گے جو آئین و قانون نے ہمیں دیا ہے۔