Uncategorized

مفتی جعفر حسین مرحوم بلند پایہ علمی شخصیت اور ادیب تھے، علامہ ریاض حسین نجفی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے جامعۃ المنتظر لاہور میں طلباء سے خطاب میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے بانی قائد علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برصغیر کی ممتاز علمی، ادبی اور قومی شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی بزرگی کے باوجود انتھک محنت سے ملی حقوق کیلئے دن رات کام کیا۔

زرائع کے مطابق قائدِ ملتِ جعفریہ مفتی جعفر حسین مرحوم کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض حسین نجفی کا کہنا تھا کہ مفتی جعفر حسین بلند پایہ علمی شخصیت اور ادیب تھے، جنہوں نے اسلامی ورثے کی 2 نمایاں کتب نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کو عربی سے اردو کے قالب ڈھالا، جو اردو دنیا کا مقبول ترجمہ قرار دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی جعفر حسین کو ان کی بلند پایہ سوچ کی بنا پر اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن بھی بنایا گیا، پھر ضیاءالحق کے دور میں انہوں نے چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کی من پسند پالیسیوں سے اختلاف کیا۔ انہوں نے متنازع زکوٰۃ آرڈیننس کی مخالفت کی اور فقہ جعفریہ کا نقطہ نظر حکومت پر واضح کیا، جس کی بنیاد پر قانون سازی میں ترامیم کی گئیں۔ علامہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ 1979ء میں مفتی جعفر حسین مرحوم کو متفقہ طور پر قائد ملت جعفریہ منتخب کیا گیا۔ وفاق المدارس الشیعہ کے بانی صدر مولانا صفدر حسین نجفی ان کے قریبی ساتھی اور نائب صدر تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button