Uncategorized

آئی ایس او کے مرکزی کنونشن میں سابقین کی محفل دوستان بھی ہوگی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر اطہر عمران نے لاہور میں مرکزی دفتر میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سابقین آئی ایس او تنظیم کے مرکزی کنونشن میں شریک ہونگے اور محفل دوستان تقریب منعقد ہوگی۔

زرائع کے مطابق اطہر عمران کا کہنا تھا کہ محفل دوستان میں ملک بھر سے سینکڑوں سابقین شریک ہونگے۔ اطہر عمران نے اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اب تک کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ آئی ایس او کا 3 روزہ مرکزی کنونشن 2 ستمبر سے تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلبا شریک ہونگے۔ اطہر عمران کا کہنا تھا کہ آئی ایس او ملت تشیع کے شہداء کی وارث ہے، آئی ایس او کا نوید سحر کنونشن اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ دور حاضر میں مشرق وسطی کے حالات و واقعات بدل رہے ہیں، عالمی استعمار شکست سے دوچار ہے، وہ وقت نہیں جب ظلمتیں چھٹ جائیں گی۔ 3 روزہ کنونشن کے آخری روز نئے میر کاررواں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button