جائز مطالبات کےلئے پر امن دھرنا ہمارا حق ہے،علامہ اعجاز بہشتی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جس حیات طیبہ کی طرف اللہ نے دعوت دی ہے وہ زندگی نظام امامت ہے اگر دل میں ولایت آل محمدﷺ ہے تو وہ حیات اور زندگی ہے ورنہ مردگی ہے۔ جس زندگی میں ولایت امام زمانہ (عجل اللہ تعالیٰ شریف) نہ ہو وہ مردہ ہے اور زندگی کا تصور امام حسین علیہ السلام نے بیان فرما یا، ظالم کے ساتھ زندگی ننگ ہے اور عزت کی موت سعادت ہے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی نے 2 ستمبر پنجاب اسمبلی دھرنے کے سلسلے میں جامع فاطمیہ عزیز پلی لاہور میں مومنین سے خطاب کے دوران کیا علامہ اعجاز بہشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2 ستمبر کو ظالم کے خلاف آواز احتجاج بلند کرنا ہے تاکہ حیات طیبہ اور حقیقی زندگی نصیب ہو۔ قائدِ وحدت علامہ راجہ نا صر عباس جعفری کی قربانی کو علیؑکے چاہنے والے یاد رکھیں گے۔علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ ظالم حکمران اب بھی حوش کے ناخون لیں اور ظلم و زیادتی کے سلسلے کو بند کریں اور ہمارے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کریں، انشاء اللہ 2 ستمبر کو پنجاب بھر سے محب وطن شہری شرکت کریں گے اور مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔