Uncategorized

کشمیر کمیٹی کا چیئرمین، کشمیر کی حمایت کے بجائے نواز حکومت کی زیادہ حمایت کرتا ہے، حلیم عادل شیخ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، کشمیر کمیٹی کا چیئرمین کشمیر کی بجائے نواز حکومت کی حمایت کی زیادہ بات کرتا ہے، مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کے دور میں حلیم ہوگا، کشمیر کے مسئلے کا دیرینہ اور پائیدار حل چیئرمین عمران خان کے پاس ہے۔

زرائع کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ دو ماہ میں 80 کشمیری شہید ہوئے، بیلٹ گنوں نے ہزاروں لوگوں کو بینائی سے محروم کردیا، اس پر وزیراعظم کے نزدیک کشمیر کا حل صرف مذمتی بیانات تک محدود نہیں ہونا چاہیئے، ،وزیراعظم اگر کشمیر کے حل کے لیے مثبت انداز میں قدم اٹھائیں گے تو ان کی تعریف بھی ہوگی۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود سیاسی جماعتیں کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے سے پیچھے نہ ہٹیں، آج کشمیر اور پاکستان میں بدترین دہشت گردی کا ذمہ دار بھارت ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ امریکا اور بھارت دونوں ممالک اپنے مفادات کے لیے ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں، ہمارے حکمران ملکی مسائل کم کرنے کی بجائے اس کو بڑھانے میں مصروف ہیں، حکومت مسئلہ کشمیر کے مسئلے میں اپنے وزیروں کے ساتھ دیگر جماعتوں کے لوگوں کو بھی اعتماد میں لیں۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمٰن کی کارکردگی نے ہمیشہ مایوس کیا، یہ کمیٹی کسی کام کی نہیں ہے، کشمیر کمیٹی سال میں ایک بار نشست لگاتی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کمیٹی کو کشمیر کے نقطہ نظر سے کوئی واقفیت نہیں ہے، تحریک انصاف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کا حل چاہتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button