Uncategorized

سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کراچی آپریشن ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنرڈاکٹرعشرت العباد خان، آئی جی اے ڈی خواجہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سمیت اہم صوبائی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے اجلاس کو بتایا کہ 4 سمتبر 2013 سے اب تک 848 ٹاگٹ کلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے جس میں 654 کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ اور 95 کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، گرفتار ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کی 5 ہزار 863 وارداتوں کا اعتراف کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button