پاکستانی شیعہ خبریں

فاٹا میں مشاورت کے بغیر اصلاحات قبول نہیں، فاٹا گرینڈ الائنس

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)فاٹا گرینڈ الائنس نے کہا ہے کہ ہم اصلاحات کے حامی ہیں مگر غلط طریقے سے کسی کو قبائل کو مفلوج بنانے نہیں دینگے اور اس کے خلاف آخری حد تک جائینگے۔

زرائع کے مطابق پشاور پریس کلب میں جنوبی وزیر ستان کے ملک خان مرجان، شمالی وزیرستان کے ملک عطاء اللہ، باجوڑ ایجنسی کے ملک حفیظ الرحمن، کرم ایجنسی کے ملک دین محمد، ایف آر کوہاٹ کے ملک نائب خان اور خیبر کے ملک رازق آفریدی نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت 70 سال بعد فاٹا میں اصلاحات کے عمل کو حقیقت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے، تو اس حوالے سے قبائلیوں سے مشاورت کرے اور پاکستان کے دیگر شہروں کی صف میں لانے کیلئے ہر ایجنسی میں بشمول ایف آرز کی سطح پر ایک یونیورسٹی، میڈیکل کالج، انجینئرنگ کالج، تحصیل سطح پر ہائر ایجوکیشن کے سکولز اور کالج تعمیر کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے ایم این ایز اگر مخلص ہیں تو وہ میگا پراجیکٹ کی بنیاد رکھیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اصلاحات کا عمل پارلیمنٹ میں بیٹھے ممبران سے منصوب نہ کیا جائے، اصلاحاتی کمیٹی فاٹا کونسل کا اعلان کرے تاکہ وہ ایک سال کے اندر اندر قانون سازی کرتے ہوئے قبائلی حیثیت کیلئے لائح عمل تیار کرلے۔

فاٹا گرینڈ الائنس نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کیلئے حکومت فوری طور پر ایک کھرب روپے کا اعلان کرے تاکہ قبائلی علاقوں میں میگا پراجیکٹس پر کام کا آغاز ہو۔ قبائلی بچوں کیلئےسکالر شپس کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں میں مسمار کئے جانیوالے بازاروں کی تعمیر نو کی جائےاور آپریشن کے دوران افغانستان ہجرت کرنے والے قبائلیوں کو واپس بلایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button