امریکہ بھارت دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، صاحبزادہ حامد رضا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ بھارت دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کے توڑ کیلئے پاکستان چین، روس اور ایران کیساتھ بلاک بنائے، پاکستان کو گالیاں دی جا رہی ہیں اور نواز شریف خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، قوم چاہتی ہے کہ نواز شریف خود مودی، الطاف، اچکزئی اور اسفند یار ولی کا نام لیکر پاکستان مخالف بیانات کی مذمت کریں۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک کیلئے بنائی گئی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو پاکستان کی سالمیت کو درپیش خطرات کی کوئی فکر نہیں، سی آئی اے، را اور موساد کا مشترکہ ایجنڈا پاکستان کے ایٹمی ذخائر پر قبضہ کرنا ہے، پاک فوج نے ملک کو متحد رکھا ہوا ہے، ملک معاشی بدحالی سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں تبدیلی ضرور آئے گی۔ اجلاس میں مفتی محمد حبیب قادری، سید جواد الحسن کاظمی، بیرسٹر صاحبزادہ حسین رضا، صاحبزادہ مطلوب رضا، میاں فہیم اختر، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، مفتی محمد رمضان جامی، ملک بخش الٰہی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، ارشد مصطفائی نے بھی شرکت کی۔