کراچی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی کے تین جاسوس گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہر قائد سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا ایک اور نیٹ ورک پکڑا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نےپہلے سے گرفتار شدہ تکفیری دہشتگرد کی نشاندہی پر بھارتی خفیہ ایجنسی کے تین ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔
زرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اداروں کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئےکراچی کے علاقے لائنز ایریاسےبھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے تین ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنٹوں کو پہلے سے گرفتار تکفیری دہشت گرد کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔ سیکیورٹی زرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار بھارتی ایجنٹوں میں ایک باپ اور دو بیٹے شامل ہیں جو نام اور حلیہ تبدیل کر کے کراچی میں مقیم تھے۔اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہلے سے گرفتار ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگرد کی نشاندہی پرکراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے تین ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔
سیکیورٹی ادارے کے ایک افسر نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا کہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے گرفتار شدہ تکفیری دہشتگرد نے دورانِ تفتیش بھارتی خفیہ ادارے ”را“ کے ساتھ تعلقات کا انکشاف کیا تھا۔گرفتار تکفیری دہشتگرد جو کہ کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کے قتلِ عام میں ملوث تھا نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور اسکے دیگر ساتھی دہشتگرد گزشتہ کئی سالوں سے بھارتی خفیہ ادارے کے ساتھ منسلک رہتے ہوئے کراچی میں دہشتگردی کی کاروائیاں کررہے تھے۔گرفتار تکفیری دہشتگرد کی نشاندہی پر گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ادارے کے تینوں ایجنٹوں میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت والجماعت)، لشکرِ جھنگوی کے بھارتی خفیہ اداروں کے ساتھ ملکر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تکفیری دہشتگرد کی نشاندہی پر بھارتی خفیہ ادارے ”را“ کے جاسوسں کی گرفتاری کو ایک اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کاروائی کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں موجود کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکرِ جھنگوی سمیت دیگر تکفیری دہشتگرد گروہ بھارتی خفیہ اداروں کی پشت پناہی اور سہولت کاری سے ملک میں دہشتگردانہ کاروائیاں کر رہے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت پاکستان آرمی اور سندھ رینجرز کے جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں تکفیری دہشتگردوں اور بھارتی خفیہ ادارے ”را“ کے مشترکہ کردار کو نظر انداز نھیں کیا جاسکتا۔