Uncategorized

لاہور اور راولپنڈی میں کلعدم تنظیموں کیجانب سے دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) راولپنڈی اورلاہور میں دہشت گردی کا خدشہ ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ حملے کالعدم تنظیم کی جانب سے کیے جاسکتے ہیں، سیکیورٹی سخت کرنے کی سفارشات پیش کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی اور لاہور میں چند دنوں کے دوران دہشت گردی کے بڑے واقعے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اس حوالے سے حساس اداروں نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کرنے کی سفارشات پیش کی ہیں۔

اے آر وائی نیوز لاہورکے نمائندے بابر ڈوگرکے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور، راولپنڈی اور دیگر ملحقہ شہروں میں کالعدم تنظیم کی جانب سے حملوں کا خدشہ ہے جس میں اہم شخصیات کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ مراسلے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ریلوے اسٹیشنز اور دیگر پرہجوم مقامات کی نگرانی سخت کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button