Uncategorized

نواز شریف پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک کیلئے صف بندی کر لی ہے، 3 ستمبر کو پورے ملک میں گو نواز گو کی آواز گونجے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مودی کیخلاف قرارداد کیوں منظور نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت پر سمجھوتہ کرنیوالے حکمران ناقابل قبول ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں سنی اتحاد کونسل کی منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کو ڈومور کہہ رہا ہے، امریکہ کو گڈ بائے کہنے کا وقت آگیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دنیا میں نئی سرد جنگ شروع ہو چکی ہے، بدلتے حالات میں نئی افغان پالیسی تیار کی جائے، الطاف کی ہرزہ سرائی نے متحدہ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، الطاف سیاسی انڈر ورلڈ کا ڈان بن چکا ہے، اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف بڑھ چڑھ کر بولنے والے حکومتی وزراء الطاف اور مودی کیخلاف کیوں نہیں بولتے، الطاف کی 35سالہ سیاسی زندگی اشتعال انگیز اور نفرت انگیز تقریروں سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کیخلاف اندرونی و بیرونی سازشیں عروج پر ہیں۔ ملک بدحال اور حکمران خوشحال ہوتے جارہے ہیں، موجودہ نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں پاکستان محفوظ نہیں، بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھنے والا نواز شریف پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button