Uncategorized

پشاور اور مردان میں دہشتگردی کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پشاور اور مردان میں تکفیری دہشتگردوں کے حملوں کے بعد لاہور سمیت پورے پنجاب میںمیں سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا۔

زرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو کرسچن آبادیوں اور عدالتوں کی سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ پشاور اور مردان میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی جانب سے تمام افسروں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ سیکورٹی کے انتظامات کا خود جائزہ لیا جائے اور جہاں جہاں سیکورٹی انتظامات بہتر نہیں وہاں کے انچارجز کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ عدالتوں اور کرسچن آبادیوں کے پاس پٹرولنگ بڑھائی جائے، مشکوک علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button