پاکستانی شیعہ خبریں

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی مردان حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مردان کی ضلع کچہری پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے کے بعد پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف مردان پہنچ گئے اور انھوں نے نے ضلع کچہری گیٹ پر ہونے والے خود کش حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

زرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے مردان کی ضلع کچہری پر ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ جماعت الاحرار کے دہشتگرد کی جانب سے خودکش حملے کے بعد مردان کا دورہ کیا۔جنرل راحیل شریف مردان پہنچنے کے فوری بعد مردان میڈیکل کمپلیکس گئے جہاں انھوں نےضلع کچہری میں ہونے والے خود کش حملے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور کور کمانڈر پشاور نے بھی مردان میڈیکل کمپلیکس میں زخمیوں کی عیادت کی اور انھیں مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مردان ضلع کچہری کے مرکزی دروازے پر تکفیری خود کش بمبار نے پہلے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا اور پھر خود کو اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد شھید اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button