Uncategorized

ملک سے دہشتگردی جیسے ناسور کے خاتمہ تک امن کا قیام ممکن نہیں، علامہ عارف واحدی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پشاور میں ورسک ڈیم سے ملحق کرسچن کالونی اور مردان میں ضلع کچہری پر ہونے والے بم حملوں و دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور ان واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستانی عوام کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔

زرائع کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ سرحد کے دوسری طرف کے حالات کا براہ راست پاکستان پر اثر پڑتا ہے، لیکن سوال یہ ہے ملک کی موجودہ حالات کے ذمہ دار کون ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن اس وقت تک قائم نہیں ہوگا، جب تک دہشتگردی کی جڑیں ختم نہ کی جائیں، شاخوں اور پتے جھاڑنے سے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوسکیں گے۔ قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتی ہے لیکن مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری قوت کسیاتھ کام کر رہے ہیں، لیکن نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب کے بعد بھی اس قسم کے واقعات کا رونما حیران کن اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔؟

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ پاکستان بھر میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگر گروہوں کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اوران کو کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔ آخر میں انہوں نے دہشتگردی کےواقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور شہداء کی قربانیوں کی بدولت ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button