Uncategorized

بلاول بھٹو زرداری کی پشاور اور مردان میں تکفیری دہشتگردں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مردان کی عدالت اور پشاور کی کرسچن کالونی میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں متعدد بیگناہ شہری شہید اور سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

زرائع کے مطابق بلاول ہاؤس سے جاری ہونے والے اپنے ایک مذمتی بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد بیگناہ شہریوں کو نشانہ بناکر پوری قوم کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں لیکن پورا ملک اور عوام دہشتگردی کے کینسر خلاف متحد ہے، بلاول بھٹو زرداری نے شہید شہریوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ ان حملوں میں زخمی ہونے والے شہریوں کا مناسب اور بہتر علاج کیا جائے، انہوں نے ان سکیورٹی اہلکاروں کو بھی سلام پیش کیا ہے جنہوں نے پشاور کی کرسچن کالونی میں تکفیری دہشتگرد حملہ ناکام بنایا اور سفاک تکفیری دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button