Uncategorized

صہیونی و طاغوتی طاقتیں کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہونیوالے وطن کیخلاف سازشیں کر رہی ہیں، صاحبزادہ فیاض الحسن

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین سلطان باہوؒ ٹرسٹ صاحبزادہ فیاض الحسن قادری نے شورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہونیوالے وطن عزیز کیخلاف صہیونی و طاغوتی طاقتیں سازشیں کر رہی ہیں۔

زرائع کے مطابق شورکوٹ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سلطان باہو ٹرسٹ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے ثابت کر دیا کہ وہ را کا ایجنٹ ہے جو پاکستان کا وفادار نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کی طرف سے الطاف حسین سے علیحدگی کا اعلان مستحسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینا ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے، لیکن موجودہ حالات میں حکومت کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے، ملک کی حفاظت کے لیے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر ایم پی اے خالد غنی چودھری، مہتمم مدرسہ جامعہ سلطانیہ مفتی نصیر الدین نصیر، رضا شاہ گیلانی، بلال سلطان، ظفر گوشی بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button