دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا، علامہ ریاض حسین شریفی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پیار اور محبت کی فضا کو قائم رکھ کر ہی ایک پرامن اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع فیصل آباد کے رہنما مولانا ریاض حسین شریفی نے کرسچن ا سٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام اور شرپسند عناصر کے مقابلے کے لئے ہر سطح پر کام کرنا ہو گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ پیار اور محبت کی فضا کو قائم رکھ کر ہی ایک پرامن اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا۔ فیصل آباد میں کرسچن اسٹڈی سینٹر کے زیراہتمام امن کمیٹی کے اجلاس میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ریاض حسین شریفی، جماعت اسلامی فیصل آباد کے امیر جہانزیب نیازی، ڈاکٹر اعجاز مسیح، اعجاز شاہ، عرفان گل اور وارث بھٹہ نے شرکت کی۔