پاکستانی شیعہ خبریں

سی پیک منصوبے میں بلوچستان کا جائز حق دے کر عوام کے احساس کمتری اور دشمن کی سازش کا مقابلہ کیا جاسکتاہے، آغا رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی سید آغا رضا نے پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی تعمیر سے بلوچستان کے اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ وفاقی حکومت کیلئے لازم ہے کہ اس بات کا خیال رکھے کہ وہ پنجاب کی نہیں بلکہ پاکستان کی حکومت سنبھال رہی ہے۔

زرائع کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کا کہنا تھا کہ پہلے تو وفاقی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا اور اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا فیصلہ کیا۔ جس پر دیگر جماعتوں نے حکومت پر کااعتماد کا اظہار کیا، مگر بعداً وفاق نے اس فیصلے پر عمل کرنے کے بجائے مشرقی روٹ معترف کروایا جو کہ پورے ملک کے ساتھ وعدہ خلافی کے مترادف ہے۔ آغا رضا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں یہی چاہتے ہیں کہ مغربی روٹ کی تعمیر ہو اور اقتصادی راہداری روٹ بلوچستان اور خیبر پختونخوا ںسے گزارہ جائے مگر وفاق صرف اس لئے اس روٹ کی تعمیر میں دل نخواستگی کا مظاہرہ کر رہی ہے کیونکہ اس میں پنجاب کو کم فائدہ ہوگا اور پنجاب کے بجائے بلوچستان اور خیبر پختونخوا ں کے عوام زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔ اس وقت وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ ملکی مفادات کو اپنے ذاتی مفادات پر ترجیح دے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخواں بھی وطن عزیز پاکستان کا حصہ ہیں ، ان صوبوں کے عوام کو انکو حق سے محروم رکھنا ٹھیک نہیں بلکہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسا کام کر جائے کہ آئیندہ بھی لوگ ان پر اعتماد کرے۔

آغا رضا نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت دیگر سیاسی جماعتوں کو اہمیت دینے کے بجائے اپنی مرضی پر عمل کر رہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کی ناراضگی خوش آئند نہیں،وفاق مغربی روٹ پر کام شروع کرکے اپنی ذمہ داریوں اور اپنے وعدوں کو پورا کرے تاکہ روشن مستقبل کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button