Uncategorized

ڈی جی رینجرز کی جانب سے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں،سید علی حسین نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم کا خاتمہ دیہی اور شہری سندھ کے لوگوں میں پیدا شدہ دوریاں ختم کرنے کا سبب بنے گا۔

زرائع کے مطابق وحدت ہاؤس سندھ سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان سید علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کوٹہ سسٹم کا خاتمہ دیہی اور شہری سندھ کے لوگوں میں پیدا شدہ دوریاں ختم کرنے کا سبب بنے گا۔کوٹہ سسٹم کے خاتمے سے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں سے احساس محرومی کا خاتمہ ھوگا جو کہ ملک کی ترقی کا باعث باعث ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سندھ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر سندھ سے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا اعلان کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button