Uncategorized

سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث سفاک تکفیری دہشتگرد عمر کے سنسنی خیز انکشافات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سانحہ عباس ٹاؤن سمیت سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 21 افراد کو قتل کرنے والے گرفتار تکفیری دہشت گرد عمر نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

زرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں گرفتار ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خطرناک تکفیری دہشتگرد عمر فاروق عرف فرید اللہ عرف عارف ولد شیراز خان نے دوران تفتیش سنسی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ کچھ عرصہ قبل تک ایک مقامی اسپتال میں ڈسپینسر تھا، جس کے بعد اس کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان ولی الرحمان گروپ کے لوگوں سے بنا اور وہ ٹی ٹی پی میں شامل ہوگیا۔ گرفتار تکفیری دہشتگرد عمر نے بتایا کہ اس نے سب سے پہلے معمولی جرائم کئے، جس کے بعد دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بڑی کارروائیاں کرنے لگا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ عباس ٹاؤن دھماکے سے پہلے مجھے وہاں دیگر ساتھیوں کے ساتھ 3 دن تک ریکی کرنے کے لئے بھیجا گیا، جبکہ بم دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی بھی اس نے ایک اور ساتھی کے ساتھ مل کر ماڑی پور سے چوری کی تھی، جس کے بعد اس گاڑی کو بارود سے تیار بھی اس نے کیا تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگرد عمر نے عباس ٹاؤن دھماکے کے وقت بارود سے بھری گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا جبکہ انڈس پلازہ سپر ہائی وے پر دھماکہ عمر نے اپنے دیگر تکفیری دہشتگرد ساتھیوں کے ساتھ مل کر کیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سفاک دہشتگرد عمر دھماکوں کے علاوہ شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے، عمر نے دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے 8 تکفیری دہشت گردوں پر مشتمل ایک خطرناک ٹیم بنا رکھی تھی، جس میں اکبر عرف پڑانگ، رمین عرف طور، عرفان عرف لاندھی والا، غنے، شاہ حسین اور دیگر تکفیری دہشتگرد شامل تھے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق تکفیری دہشتگرد عمر نے شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 21 افراد کو بیدردی سے قتل کیا۔

گرفتار تکفیری دہشتگرد عمر نے بتایا کہ جو بھی سیاسی ورکر ان کے راستے میں رکاوٹ بنا اس کو قتل کر دیا۔دہشتگرد عمر نے افغانستان میں تربیت بھی حاصل کی، جبکہ ٹی ٹی پی کراچی کے امیر کے حکم پر تاجروں سے جبری بھتہ بھی وصول کرتا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button