Uncategorized

کراچی :ماڑی پور میں پولیس مقابلہ ، کلعدم تنظیم جنداللہ کا سفاک دہشت گرد واصل جہنم

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم جنداللہ کا سفاک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ ملزم آرمی پولیس اور امام بارگاہوں پر حملے میں ملوث تھا۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ماڑی پور کے علاقے مشرف کالونی میں کالعدم تنظیم جنداللہ کے دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ کاروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم فضل الرحمن عرف مفتی شدید زخمی ہوگیا جوکہ ہسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ ملزم کے گروپ کا امیر ثاقب انجم عرف عارف ہے جو بلوچستان سے اپنا گروپ چلارہا ہے۔ فضل الرحمن عرف مفتی کے گروپ کے سات دہشت گرد 2015 میں مومن آباد کے علاقے میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

ملزم خودکش جیکٹ بنانےکے علاوہ بلاک بم اور موٹر سائیکل میں بارود لگانے کا ماہر تھا۔ فضل الرحمن عرف مفتی قصبہ کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں امام بارگاہوں کے باہر بلاک بم کے دھماکوں، قائدآباد میں ایس ایس یو پولیس کی بس پر اور بلدیہ ٹائون میں آرمی بس پر موٹر سائیکل بم دھماکے میں ملوث ہے۔اس کے علاوہ ملزم اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ, 5ہینڈ گرینیڈ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ ملزم حال ہی میں کراچی کسی بڑی کاروائی کی غرض سے آیا تھا۔ہلاک دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی ٹارگیٹڈ چھاپے مارے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button