یاد شہداء سے انقلابی و اسلامی معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے، فرزند شہید نقوی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام نوید سحر کنونشن میں شب شہداء کی پاکیزہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے فرزند موسیٰ نقوی نے کہا ہے کہ یاد شہداء سے معاشرہ کو انقلابی و اسلامی بنایا جاسکتا ہے۔ کنونشن کے دوسرے روز کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہید نقوی نے ہمیشہ خدا کے لئے کام کیا انہوں نے ہدف تعین کرکے منزل کی طرف بڑھتے رہیں، ہمیں ان کی زندگی سے درس ملتا ہے، ہدف کے تعین کے بعد مشکلات سے ہرگز نہیں گھبرانا چاہئے۔ محفل شب شہداء میں علامہ راجا ناصر عباس جعفری، منقبت خوان مقدس کاظمی سمیت نوجوان امامیہ نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں فرزند شہید کا کہنا تھا کہ شہید نقوی وہی بات کرتے تھے جس پر خود عمل کرتے تھے، اگر ہم بھی اپنے زندگی کو شہید نقوی کو رول ماڈل گردانتے ہوئے اپنے ظاہر و باطن کو ایک کریں۔ شہید نقوی افراد سے ان کی صلاحیتوں کے مطابق کام لیتے تھے۔