دہشت گردوں کے سہولت کار غیر قانونی دفاتر کے مسمار اور غدار وطن کی تصویریں اتارنے پر تلملا رہے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جامع مسجد بلال میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کو روکنے کی اشد ضرورت ہے، شریف برداران ملک کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی کوششوں میں لگے ہیں، خواتین بل کے ذریعہ شعائر اسلام کا تمسخر اڑایا گیا، ملک کے غداروں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، ہم پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے غداروں راء کے ایجنٹوں کے خلاف ایکشن لیا، اس ملک میں جب بھی حکمرانوں کے خلاف تحریک شروع ہوتی ہے ملک میں دھماکوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، قوم اچھی طرح جانتی ہے بدامنی، لاقانونیت اور دہشت گردی کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جارہی ہیں، جب تک حکومتی صفوں سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو باہر نہیں کیا جائے گا ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ملک کو دولخت کرنے میں قادیانی فتنہ کا اہم کردار تھا آج بھی قادیانی ملک اور قوم کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، حکومت کے کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے انشاء اللہ یہاں نظام مصطفی ﷺ نافذ ہوکر رہے گا۔