پاکستانی شیعہ خبریں
خیبر ایجنسی، ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، حوالدار سمیت دو اہلکار زخمی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خیبر ایجنسی کے علاقے ملاگوری میں شدت پسندوں کی جانب چیک پوسٹ پر حملے میں حوالدار سمیت دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق شگہ موڑ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فورسز نے شدت پسندوں کےخلاف جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک شدت پسند کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مذکورہ چیک پوسٹ ملاگوری کے آخری سرے شہید مینہ کے علاقے میں قائم ہے، جس کے ایک طرف شلمان اور دوسری جانب دریائی کابل ہے ۔ زخمی ہونے والے ایف سی حوالدار افتخار اور خاصہ دارکو فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا۔