پاکستانی شیعہ خبریں

خیبرپختونخواہ ایپکس کمیٹی کا اقتصادی راہداری کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کافیصلہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)خیبر پختونخواہ کی ایپکس کمیٹی نے پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے گلگت بلتستان پولیس کی طرز پر خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیاہے۔

زرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے جائزے کیلئے ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس دوران ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں اور ان کے تکفیری سہولت کاروں کیخلاف سخت کاروائی کا اعادہ کیا گیا جبکہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک ،کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان ،آئی جی ناصر خان درانی ،کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی خان اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں اقتصادی راہداری کیلئے گلگت بلتستان پولیس کی طرز پر خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button