عمران خان کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ بھی تکفیری مدارس کی خدمت میں پیش پیش
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنے قائد کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے تکفیری مدارس کی تجدیدِ رجسٹریشن کے لئے این او سی کی شرط ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے رجسٹریشن کے عمل کو دہشتگردساز فیکٹریوں کے لئے نرم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔وزیرِ اعلی کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے آسان بنانے کا مقصد مدارس کے طلباء کو تعلیم حاصل کرنے میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہے۔
زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں ضلع بنوں اور ایف آر بنوں کے قبائلی عمائدین اور علماء کے 50 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ علماء کے ساتھ مشاورت کے بعد باہمی اتفاق سے رجسٹریشن کا طریقہ کار وضع کیا گیا تاہم اگر مدارس کو پھر بھی کسی مشکل کا سامنا ہو تو حل کریں گے۔ وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک نے وفد کے مطالبہ پر مدارس کی رجسٹریشن کی تجدید کیلئے این او سی ختم کرنے سے اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے شیڈول فور میں نامزد تکفیری ملاؤں کی فہرست دوبارہ چیک کر نے کا حکم دیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی وزارت داخلہ نے بھی شیڈول فور میں شامل ناموںکو دوبارہ چیک کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق تیزرفتار کام ہو رہا ہے، اور اس سلسلے میں جلد پیشرفت ہوگی۔اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی، وزیر برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر، اشتیاق ارمڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا، کمشنر بنوں اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع و ایف آر بنوں میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو رائٹ ٹو سروسز میں ڈالنے کا حکم دیا۔ ، وزیراعلیٰ نے فاٹا کے سکولوں میں معلم اسلامیات کی تعیناتی، تحصیل شاولہ کے مسائل اور دیگر اُمور کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اُٹھا نے کا عندیہ دیا۔ پرویز خٹک نے مدار س کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کیلئے سکالر شپ / وظیفہ کیلئے بھی طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔ مدارس کو درپیش دیگر مسائل کے حل اور متعلقہ سہولیات کی فراہمی سے متعلق پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں مدارس سے معاہدہ کر لیا ہے۔ اس کے مطابق سہولیات دیں گے۔ مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کا بندوبست بھی ناگزیر ہے اسی صورت میں ہم جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔