جس تحریک میں نوجوان ہوتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتی، علامہ احمد قبال رضوی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلام نوجوان کو ایک ذمہ دار نوجوان کی حیثیت سے دیکھنا چاہتا ہے اس لئے زندگی میں کامیابیوں کو سمیٹنے کیلئے دور حاضر کے نوجوان کو صاحب بصیرت کیساتھ ساتھ اپنی رائے اور اپنا ارادہ ہونا چاہئے، ہماری ملت عدم بصیرت کی وجہ سے معدوم ہے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے آئی ایس پاکستان کے مرکزی کنونشن کے دوسرے روز منعقد ہوانے والے "جوان امید ملت” سیمینار ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ احمد اقبال رضوی نے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں نوجوان کی عظمت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان سرسبز و شاداب درخت کی مانند ہیں، نوجوانی کی عمر میں ایک نوجوان کو بابصیرت، صالح اور مبارز ہونا چاہئے، ان خصوصیات کے بغیر نوجوان یقینی طور پر ایک مردہ نوجوان تصور کیا جائے گا۔علامہ احمد اقبال نے قرآن اور سیرت محمد و آل محمدؑ کی روشنی میں نوجوانوں کی اہمیت کو جاگر کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان ہر نیکی کے طرف سب سے پہلے آگے بڑھتے ہیں، آئی ایس او کے جوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرتے ہوئے پاکستان میں اسلامی معاشرہ کی تشکیل کیلئے کوششوں کو جاری رکھنا چاہئے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام نوجوان کو ایک ذمہ دار نوجوان کی حیثیت سے دیکھنا چاہتا ہے اس لئے زندگی میں کامیابیوں کو سمیٹنے کیلئے دور حاضر کے نوجوان کو صاحب بصیرت کیساتھ ساتھ اپنی رائے اور اپنا ارادہ ہونا چاہئےعلامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام تحریکوں اور انقلابات میں نوجوانوں کا کردار مثالی رہا ہے۔ جس تحریک میں نوجوان ہوتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ سرزمین پاکستان پر آئی ایس او کے جوان ہی انقلاب امام زمانہؑ کی زمینہ سازی کیلئے مصروف عمل نظر آتے ہیں۔ سیمینار میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباء شریک تھے۔