Uncategorized

دور حاضر کی نوجوان نسل کو عالم اسلام کے حالات سے آگاہ ہونا ہوگا، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وہ افراد جو اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہیں وہ ہرگز منحرف نہیں ہوتے، ہر شخص کو اپنی ذمہ داری سے آگاہی ہونی چاہئے، آج کے نوجوان کو دنیا کے حالات بالخصوص نظام رہبریت، یمن، ایران، بحرین اور دیگر ممالک کے حالات سے آگاہ ہونا چاہئے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے نائب صدر اور ممتاز عالم دین علامہ قاضی نیاز نقوی نے آئی ایس او کے مرکزی کنونشن کے تیسرے روز کی آخری نشست میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ نیاز حسین نقوی کا کہنا تھا کہ یمن و شام اور بحرین کے حالات اور عالم اسلام کو دیکھا جائے تو دور حاضر میں ظالم اور مظلوم دونوں مسلمان ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ آئی ایس او کے مرکزی صدر کی مدت ایک سال سے زیادہ بڑھائی جائے، قوم و ملک کی خدمت کیلئے عمامہ کا ہونا ضروری نہیں، تمام افراد کو اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نئی بننے والی طلباء تنظیمیں جو شعوری یا غیر شعوری طور پر بنائی گئی ملت تشیع کیلئے درست نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button