پاکستانی شیعہ خبریں

عمران خان کنٹینر پر،خیبرپختونخواہ کالعدم سپاہِ صحابہ کے نشانے پر، تین سیکورٹی اہلکار شھید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عمران خان کا نیا پاکستان کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کے نشانے پر ہے اور نئے پاکستان کے قائد عمران خان کنٹینر پر۔نئے پاکستان کے دارالحکومت پشاور اور قبائلی علاقے (فاٹا) کی مہمند ایجنسی میںکالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں نے مختلف کاروائیوں میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو شھید کردیا۔

زرائع کے مطابق عمران خان نئے پاکستان کی باگ دوڑ ملک دشمن، اسلام دشمن ،انسانیت کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کے سپرد کرکے خود تو کنٹینر پر جا کھڑے ہوئے ہیں ،دوسری جانب تکفیری دہشتگردوں نے تین مختلف کاروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کی تین جوانوں کو سفاکانہ طریقے سے شھید کردیا۔اطلاعات کے مطابق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں نے بارودی سرنگوں کے دھماکے کرکے میں پولیس، خاصہ دار فورس اور بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کے 3 اہلکار وں کو شھید کردیا۔پولیس زرائع کا کہنا تھا کہ پشاور میںمیں متھرا تھانے کی پولیس وین حسبِ معمول گشت پر تھی کہ پاجاگی روڈ کے علاقے میں پولیس موبائل تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے نصب بارودی سرنگ سے جاٹکرائی جس سے ایک زوردار بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نوید موقع پر شھید ہوگیا۔

واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن پشاور عباس مجاہد مروت نے بتایا کہ پولیس موبائل روٹین کے گشت پر تھی جب اسے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار شھید جبکہ ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا۔واقعے میں زخمی ہونے والے راہ گیر کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ بم میں 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔واقعے کے بعد فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا اور حسبِ معمول کسی تکفیری دہشتگرد کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

دوسری جانب سیکورٹی ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں سیکورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں بی ڈی یو کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شھید گیا۔ کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی جانب سے نصب بارودی سرنگ کا دوسرا دھماکہ مہمند ایجنسی کے علاقے چمر کنڈ میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاصہ دار فورس کا اہلکار شھید ہوگیا۔

یہاں بھی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button