پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، تکفیری دہشتگردوں کا پولیس وین پر بم حملہ، ڈرائیور شھید ، والد کو دل کا دورہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)تکفیری دہشتگردوں کے نئے پاکستان پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں نے پشاور میں تازہ ترین کاروائی کے دوران پولیس وین پر بم حملہ کرکے ڈرائیور کو شھید کردیا۔بیٹے کی شھادت کی اطلاع ملنے پر بوڑھے والد کو صدمے سے دل کو دورہ۔

زرائع کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں نے ایک پولیس موبائل پر بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس وین کا ڈرائیور نوید جان موقع پر ہی شھید ہوگیا۔لیڈی ریڈنگ اسپتال میں اپنے شھید بیٹے کی لاش ووصول کرنے کے لئے آنے والے بوڑھے والد جوان بیٹے کی موت کا غم برداشت نا کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے پر تشویشناک حالت میں اسپتال داخل ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پشاور پولیس کی ایک وین پر کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول بم کے زریعے حملہ کیا، جس کی نتیجے میں پولیس وین کا ڈرائیور نوید جان موقع پر ہی شھید ہوگیا۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق شھید پولیس ڈرائیور نوید جان کے والد جب اپنے شھید بیٹے کی لاش وصول کرنے اسپتال آرہے تھے، تو بیٹے کا صدمہ برداشت نہ کرسکے اور ان پر دل کا دورہ پڑنے سے انہیں ایمرجنسی آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔میں پولیس ڈرائیور بم دھماکے میں جاں بحق جبکہ اس کے والد کو عارضہ قلب کی شدید تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت پشاور سمیت،مردان ،ڈیرہ اسمٰعیل خان اور دیگر علاقوں میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت والجماعت)، لشکرِ جھنگوی،تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) اور جماعت الاحرار کے دہشتگردوں نےقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت سینکڑوں بیگناہ افراد کو اپنی سفاکانہ کاروائیوں کا نشانہ بناتے ہوئے شھید کردیا ہے۔خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت صوبے میں تکفیری دہشتگردوں کی کاروائیوں پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button