مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی اتحاد کی ضرورت ہے، سرفراز نقوی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سابقہ روایات کے مطابق آئی او کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام پورہ لاہور میں نو منتخب مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
زرائع کے مطابق عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے نو منتخب مرکزی صدر سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ قومی و ملی اداروں میں مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین لعل مہدی خان نے نومنتخب مرکزی صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او سے ہمارا قلبی لگائو ہے، کیونکہ یہ مدر آرگنائزیشن ہے اور ملی خدمات میں ہراول دستہ کے طور پر نظر آتی ہے، آئی ایس او سے ہمارا رشتہ برادرانہ ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ملی اداروں میں باہمی محبت وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کراچی، ملتان، لاہور اور پشاور ڈویژن کے صدور سابقہ مرکزی کابینہ کے علاوہ امامیہ آرگنائزیشن کے یونٹ صدرو بھی موجود تھے۔ سابقہ ڈویژنل صدر لاہور شکیل اصغر، سابقہ مرکزی فنانس سیکرٹری علی حسین، سابق مرکزی نائب صدر ابوذر، سینیئر رہنما حسنین زیدی، آئی ایس او کے میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر ساجد اور سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات زین زیدی بھی موجود تھے۔