Uncategorized

مودی کے یاروں اور پاکستان کے غداروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، حاجی حنیف طیب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کی عزت، عظمت، وحدت، وقار اور سلامتی کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے، پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں کوئی ناکامی نہیں ہونی چاہیئے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اور نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے پارٹی ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی حنیف طیب نے کہا کہ پاکستان کو گالی دینے والا دراصل اپنی ماں کو گالی دیتا ہے، مودی کے یاروں اور پاکستان کے غداروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، پاکستان کی عزت، عظمت، وحدت، وقار اور سلامتی کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے، پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں کوئی ناکامی نہیں ہونی چاہیئے۔

نظامِ مصطفٰی پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر پیر فدا حسین ہاشمی ایڈووکیٹ نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن پاکستان کیلئے پاک فوج کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہیں پر محب وطن سلام پیش کرتا ہے، قیام پاکستان کے وقت ایک قوم کو ایک ملک کی اور آج ایک ملک کو ایک قوم کی ضرورت ہے، اندرونی و بیرونی سازشوں سے مقابلہ کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔اجلاس میں ملک بھر سے پارٹی کے اہم رہنماؤں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوئٹہ اور مردان میں دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت اور پاک فوج کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ اکتوبر میں چاروں صوبوں بشمول آزاد جموں کشمیر میں مستحکم پاکستان کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں عبدالنوید حیدری، صاحبزادہ معاذ المصطفی قادری، ارشد جاوید مصطفائی، سید امیر الحسن، توصیف عرفان، عدنان چودھری اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button