Uncategorized

سیالکوٹ: کالعدم تنظیم اہلسنت والجماعت (سپاہ صحابہ) کو اسلحہ فراہم کرنے والا تکفیری دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سیالکوٹ: سی ٹی ڈی نے پسرور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کلعدم تنظیم اہلسنت والجماعت (سپاہ صحابہ) کو اسلحہ اور بارود فراہم کرنے والا دہشت گرد گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) نے پسرور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو 2 ہینڈ گرنیڈ سمیت گرفتار کر لیا۔ ریاض نامی تکفیری دہشتگرد کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی، اہلسنت والجماعت (سپاہ صحابہ) کے دہشتگردوں کو اسلحہ اور بارود فراہم کرتا تھا۔ سی ٹی ڈی نے 2 ہینڈ گرینیڈ بم ڈسپوزل سکواڈ کے حوالے کئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ تکفیری دہشتگرد ریاض عرف بابا کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی پولیس گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button