Uncategorized

اپنے شہداء کو بھلا دینے والی قومیں زوال کا شکار ہوجاتی ہیں، علامہ مبارک موسوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ہم اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے، ارض پاک کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، دہشتگردوں کی پشت پناہی امریکہ بھارت اور اسرائیل کر رہا ہے، پاکستان امت مسلمہ کیلئے ایک امید کی کرن ہے، دشمن امت مسلمہ کو آپس میں دست و گریباں کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان شہداء کے پاکیزہ لہو اور ارض پاک سے عہد و پیماں کا دن ہے، ان قوموں کو زوال سے کوئی نہیں بچا سکتا جو اپنے شہداء کو فراموش کر دیتی ہیں، ہم رہتی دنیا تک اپنے شہداء کو فراموش نہیں ہونے دینگے، دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل علمدرآمد کو یقینی بنائے بغیر دہشتگردی کے عفریت سے جان چھڑانا ممکن نہیں، بدقسمتی سے ملکی سلامتی و بقا کی جنگ کو اپنے انجام تک پہنچانے میں ہم آج بھی مصلحت پسندی کا شکار ہے، دہشتگردوں کے سہولت کار اور سیاسی سرپرست اب بھی آزاد ہیں، یہاں ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل جاری ہے۔

علامہ مبارک موسوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ حکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتی ہیں مگر ظلم سے نہیں۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور لاہور ڈویژن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بری تعداد نے شرکت کی۔ شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی و دعائیہ محفل کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button