پاکستانی شیعہ خبریں

ٹانک، سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں مارے جانیوالے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم سپاہِ صحابہ سے ہے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ٹانک میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں واصلِ جہنم ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں قطب الدین اور اقبال عرف بالا کے نام سے ہوگئی ہے۔فورسز کی کاروائی میں جہنم واصل ہونے والے دونوں تکفیری دہشت گرد خیبر پختونخوا کے سابق وزیر قانون اور پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی اسرار خان گنڈہ پور پر ہونے والے خودکش حملہ میں ملوث تھے۔

زرائع کے مطابق گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کامبنگ آپریشن کیا تھا کہ جس میں دو تکفیری دہشتگرد واصل جہنم ہوئے تھے۔بعد ازاں دونوںتکفیری دہشتگردوں کی شناخت ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کےقطب الدین اور اقبال عرف بالا کے نام سے ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مارے جانے والے دونوں تکفیری دہشتگرد گزشتہ سال خیبرپختونخواہ کے سابق صوبائی وزیر قانون اسرار خان گنڈہ پور پر ہونے والے خودکش حملہ میں ملوث تھے ۔سابق صوبائی وزیر قانون اسرار خان گنڈہ پور کو گزشتہ سال عیدالضحیٰ کے موقع پر تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے اس وقت خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ جب وہ اہل علاقہ سے اپنے حجرے میں عید ملنے میں مصروف تھے۔ ان کے بعد صوبائی اسمبلی کی خالی ہونے والی اس نشست پر ان کے بھائی اکرام اللہ خان گنڈہ پور کامیاب ہوئے اور انہیں صوبائی وزیر زراعت کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

اسرار خان گنڈہ پور کے قتل میں ملوث مختلف تکفیری دہشتگردوں کے سر پر صوبائی حکومت نے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز ٹانک سے چند کلومیٹر دور چدھرڑ گاؤں میں سکیورٹی فورسز نے تکفیری دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جب کامبنگ آپریشن شروع کیا تو اس دوران علاقے میں موجود تکفیری دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔سیکیورٹی فورسز کی جوابہ کاروائی میں دو تکفیری دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، بعد ازاں جنکی شناخت ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کے دہشتگردوں قطب الدین اور اقبال عرف بالا کے نام سے ہوگئی۔

سیکیورٹی زرائع کے مطابق تکفیری دہشتگرد قطب الدین اور اقبال عرف بالا سکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے۔ قطب الدین علاقے میں تحریک طالبان کا مقامی کمانڈر بھی تھا ،جبکہ اقبال دہشتگردی اور اغوا کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔اطلاعات کے مطابق اسرار خان گنڈہ پور خودکش حملہ کا ایک اور کردار تکفیری دہشتگرد امین جان عرف ملنگ گزشتہ سال سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا تھا، جبکہ قاری اکرام نامی تکفیری دہشت گرد جو کہ اس حملہ کی منصوبہ بندی میں شامل تھا، وہ زڑکنی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں واصلِ جہنم ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button