پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلٰی سطحی وفد کی وزیراعلٰی خیبر پختونخوا ہ سے ملاقات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی سربراہی میں ایک وفد نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی پرویز خٹک اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ حکومتی اعلٰی سطح وفد میں صوبائی وزراء شوکت یوسف زئی، علی امین گنڈا پور، آئی جی پولیس ناصر درانی، چیف سیکرٹری، اوقاف سیکرٹری، ڈی سی اور ایس پی سمیت دیگر اعلٰی سرکاری افسران شامل تھے۔

زرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی ٹیم نے مذاکرات کے پہلے دور میں طے ہونے والے معاملات کی پیش رفت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں کو آگاہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی اور امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دیگر مسائل کے حل کے لئے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔ مذاکرات کے دوسرے دور میں خیبر پختونخوا حکومت ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام مطالبات تسلیم کرنے پر اصولی طور پر راضی ہوگئی ہے۔ مذاکرات کے دوران باقی ماندہ مطالبات پر عمل درآمد کے لئے ضابطہ کار کا تعین بھی کر دیا گیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کے لئے سرکاری پیکج کا اعلان، عزاداری میں درپیش مسائل کو فوری حل کیا جانا، ملت تشیع کے حراست میں لئے جانے والے بے گناہ افراد کی رہائی و بے بنیاد مقدمات کا خاتمہ، لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کے لئے موثر اقدامات، کوٹلی امام حسین (ع) امام بارگاہ کے گرد چار دیواری سمیت دیگر تعمیراتی کام، شیعہ آبادی والے علاقوں میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے گشتی پولیس کی نفری میں اضافہ اور اہم شخصیات کی مکمل طور پر حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جانا شامل ہے۔ حکومت کی طرف سے تمام مطالبات کی منظوری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

مذاکرات کا یہ سلسلہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی 87 روزہ بھوک ہڑتال کے دوران عمران خان کی بھوک ہڑتالی کیمپ آمد کے بعد شروع ہوا۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں صوبائی آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی، ریٹائرڈ چیف جسٹس و سابق عبوری گورنر سید ابن علی، سابق رکن قومی اسمبلی حسین حسینی، مولانا عبدالحسین، مولانا نذیر حسین مطہری، ڈاکٹر سلامت جعفری، تنویر مہدی ایڈووکیٹ اور تہور عباس شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button