مشرق وسطی

حلب میں عام شہریوں کا قتل عام جاری

شام کے شہر حلب پر دہشت گردوں کے میزائلی حملوں میں متعدد عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

شہرحلب کے الاعظمیہ محلے پر دہشت گردوں کے میزائلی حملے میں ایک خاتون اور دوبچوں سمیت دس عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں-

دہشت گردوں نے حلب کے مشرقی محلوں کا محاصرہ کر کے اس علاقے کے بے گناہ شہریوں پر حملے تیز کردیے ہیں- جنوبی حلب کے فوجی مراکز اور کالجوں کے علاقوں پر شامی فوج کے کنٹرول کے بعد دہشت گردوں کے آنے جانے اور ان کے فوجی ساز و سامان کی منتقلی کے راستے بند ہوگئے ہیں-

اسی طرح مشرقی شام میں واقع دیرالزور کے رہائشی علاقوں میں دہشت گردوں کے حملے میں چار عام فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں- پریس ٹی وی نے بھی بدھ کو رپورٹ دی ہے کہ حمص اور دمشق کے مضافاتی علاقوں میں چار دھماکے ہوئے ہیں- ابھی ان دھماکوں کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button